Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صنعت،تجارت ،زراعت اور پوری معیشت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔چوہدری نثاراحمد


لاہور/یکم جنوری 2018ء:   کسان بورڈپاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد اور سیکرٹری جنرل ارسلان خاں خاکوانی نے ڈیزل کی قیمتوں میںنئے سال کے پہلے دن  اضافے پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے تیل ڈرون بم حملہ کو حکومت کا ایک ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ نے کسانوں پر ڈیزل بم کا ڈرون حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔گزشتہ سال کسانوں کیلیے بد ترین سال رہا۔حکومت نے تیل کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے کسانوں کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالااور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔اور اب شوگر ملوں نے گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کے سابقہ تمام  ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔زراعت دشمن حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ شوگر ملوں کی لوٹ مار اورانڈین آبی دہشت گردی کی وجہ سے دریائوں میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے کسان پہلے ہی پریشان تھے مگر اب تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قریب المرگ زرعی معیشت کیلیے زہر قاتل ثابت ہو گا،کھڑی فصلیں تباہ  اور آئیندہ گندم کی فصل  شدید متاثر ہوکر ملک قحط سالی کا شکار ہوجائے گا اور حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دم توڑتی ملکی زرعی معیشت تباہ ہو جائے گی ۔تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملکی صنعت ،تجارت اور زراعت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔کسان رہنمائوں نے قیمتوں میں اضافے کو  مسترد کر تے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران خود تو قومی خزانہ کی لوٹ مار کر کے عیاشیاں کر رہے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک بینکوںمیں جمع کرکے ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے مگر غریبوں کو ایک ہی سال میںکئی بار مہنگائی کا تحفہ دیکرعوام کی بے بسی کا مزاق اڑا رہے ہیں۔انہوں نے حکمرانوں کو وارننگ دیتے کہا کسانوں پر ڈیزل بم کے ڈرون حملے بند کیے جائیں وگرنہ کسان اور عوام سراپا احتجاج  بن جائیں گے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس