Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

لمحہ فکر ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والے پاکستان پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔عبیدالرحمن عباسی


لاہور30دسمبر 2017ء: منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی  نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں پاکستان کے 30 لاکھ سے زائد طلبا ء اس گلشن کے آبیاری کرنے والے پھول ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام تحفظ مدار س و سالمیت پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی اساس ہے  اس کے تحفظ کے لئے مسلمان اپنا تن من دھن سب قربان کر دیں گے امت مسلمہ کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والے حکومتوں میں بیٹھ کر حکمرانی کر رہے ہیں ۔ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والے کبھی مسلمانوں کے رہنما نہیں ہو سکتے یہ یہودیوں کے ایجنڈہ پر کام کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کادارالحکومت کا فیصلہ قابل قبول نہیں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو قبلہ اول سے محروم نہیں کیا جا سکتا اقوام متحدہ کی جنرل کونسل اسمبلی میں قرارداد جس میں ایک سو اٹھائیس ممالک نے فلسطین کے حق میں فیصلہ دے کر امریکہ کو دنیامیں تنہا کردیا 128 میں بھتر غیر اسلامی ممالک  نے بھی مسلمانوں کے حق میں رائے دی جو کہ حقیقت میں  مسلمانوں کی فتح ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس