اہم خبریں
- بجلی کے ساڑھے13ارب کا خسارہ پوراکرنے کے لیے عوام کی جیبوں پرڈاکہ سراسرظلم ہے۔محمد حسین محنتی
- بھارت کی ذرا سی غلطی نہ صرف خطے کی تباہی کا باعث بنے گی بلکہ جنگ کی یہ آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔سینیٹرسراج الحق
- اسلامی نظام کو نافذ کیا جائے کیونکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔علما کنونشنن کا اعلامیہ
- حکمران خود انحصاری اوربا عزت راستے پرچلنے اور عوام پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔لیاقت بلوچ
- شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور قیام امن حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔کاشف سعید شیخ
- بھارت میں پلوامہ واقعہ کی آڑ میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں۔ محمد حسین محنتی
- ہندوستان ایک دہشتگرد ریاست ہے جو خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنا چاہتاہے۔امیرالعظیم
- آزادی کے نام پر عورت کا سب سے زیادہ استحصال مغرب نے کیاہے۔راشدنسیم
- روس اور امریکہ کی طرح بھارتی افواج کو بھی کشمیر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سینیٹرسراج الحق
جماعت اسلامی لاہور جنوری میں شہر بھر میں "ووٹرز، سپورٹرزـ" مہم کا آغاز کرے گی ۔ ذکراللہ مجاہد
لاہور 30دسمبر2017ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور جنوری میں شہر بھر میں ہر یوسی اور وارڈ کی سطح پرــ ـ"ووٹرز، سپورٹرز" مہم کا آغاز کرے گی جو 2018 کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے نقطہ آغاز ثابت ہو گی اور اس مہم میں ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان پوری قوت کے ساتھ عوام میں الیکشن تک "ووٹر ز،سپورٹرز" مہم چلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہر کے بھر کے ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیا ء الدین انصاری ، انجینئرخالد عثمان ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سابق ایم اے سید احسان اللہ وقاص ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک، امرا ء علاقہ جات خالد احمد بٹ، عبدالرشید مرزا ، چوہدری محمد شوکت ، حاجی ریاض الحسن ، ملک شفیق ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی چوہدری محمود الاحدودیگر ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جما عت اسلامی کا ہر کارکن امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے عزم اور کمر بستہ ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت لبرل اور سیکولر اسٹیٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ مذموم کوشش کرنے والے نامراد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لبرل اور سیکولر طبقے کی ان مذ موم خواہشات کو پورا نہیں ہونے دے گی اور ہم ملک میں عوامی طاقت کے ذریعے ایک مبارک اسلامی انقلاب برپا کریں گے جو عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔ ہم پاکستان کو مدینے جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018ء کیلئے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کی تمام تر توانائیوںکو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو جماعت اسلامی کے منشور آگا ہ کریں گے ۔ جماعت اسلامی کرپشن اور مذہبی فرقہ واریت سے بالاتر واحد دینی ، سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو ملک میں عوامی طاقت کے ذریعے مثبت تبدیلی کی خواہاں ہے ۔
-
بجلی کے ساڑھے13ارب کا خسارہ پوراکرنے کے لیے عوام کی جیبوں پرڈاکہ سراسرظلم ہے۔محمد حسین محنتی
-
بھارت کی ذرا سی غلطی نہ صرف خطے کی تباہی کا باعث بنے گی بلکہ جنگ کی یہ آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔سینیٹرسراج الحق
-
حکمران خود انحصاری اوربا عزت راستے پرچلنے اور عوام پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔لیاقت بلوچ
- >> اسلامی نظام کو نافذ کیا جائے کیونکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔علما کنونشنن کا اعلامیہ
-
ہندوستان ایک دہشتگرد ریاست ہے جو خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنا چاہتاہے۔امیرالعظیم
-
کشمیر ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ خطے کے امن کا بین الااقوامی مسئلہ ہے ۔ذکراللہ مجاہد
-
بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔میاں عبدالستار بیگا
-
حکمران آتے رہے مگر طلبایونینز پر پابندی بدستور برقرار رہی۔حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی ناقابل برداشت ہے،پوری قوم یکجااور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
-
ریلیف کے نعرے لگانے والے حکمرانوں نے عوام کی تکلیف میں بے پنا ہ اضافہ کردیا۔میاں اجمل
سوشل میڈیا لنکس