Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت بے روزگاری ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خا تمے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھا ئے ! شا ہد نوید ملک


لاہور 27دسمبر2017ء:جے آئی یو تھ لاہور کے صدر اور پی پی 149کے گروپ لیڈر شاہد نوید ملک نے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک سے بے روز گاری، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئیے ٹھوس اقدامات اُٹھا ئے۔ اُنھوں نے کہا کہ آج وطن عزیرمیں تعلیم یافتہ نو جوانوں کی بڑی تعداد بے روز گار ی کے کھمبیر مسئلے سے دو چار ہے، بد ترین مہنگائی نے عا م آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے جبکہ موسم سرما میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ شاہد نوید ملک نے کہا کہ جماعتِ اِسلامی اور جے آئی یوتھ کے ہزاروں کارکُنان دکھی اِنسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے قا ئد اعظم محمد علی جناح کا و ژ ن رُکنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس