Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

’’القدس ملین مارچ ‘‘ان شاء اللہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا مظہر ثابت ہو گا


کراچی؍16دسمبر2017ء:جماعت اسلامی ویمن ونگ پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول کی حرمت اور آزادی کا دفاع ہرمسلمان کے لئے غیرت کا مسئلہ ہے،مسجد اقصیٰ ، اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کو پکار رہی ھے،ہم القدس کی پکار پر لبیک کہتے ہیں جماعت اسلامی کا’’القدس ملین مارچ ‘‘ان شاء اللہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا مظہر ثابت ہو گا۔ خواتین تاریخ اسلامی سے رشتہ جوڑنے کے لئے 17 دسمبر کو نیپا تا حسن اسکوائر القدس ملین مارچ میں جوق در جوق شریک ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی،امریکہ اور اس کے اتحادی اپنی چالوں میں ناکام و نامراد رہیں گے۔ہم بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ او آ ئی سی ،عرب لیگ اور اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے ادارے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس