Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

محنتی ، مخلص اور نظریاتی کارکنان تحریک کا بڑا اثاثہ ہوتے ہیں ۔دردانہ صدیقی


 

لاہو ر09دسمبر 2017ء: جماعت اسلامی کے قیام کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے جسم و جاں، صلاحیتیں اور وسائل لگانے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی انبیاءکی چلائی ہوئی ان ہی تحریکوں کا تسلسل ہے کہ جن کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللّٰہ کا نظام قائم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ دردانہ صدیقی نے دوسری مدت کے لئے اپنی زمہ داری کا حلف اٹھانے کے بعد اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی تحریک کا بڑا اثاثہ اسکے محنتی ، مخلص اور نظریاتی کارکنان ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے اس ذمہ داری کی ادائیگی کی قوت اور ارکان کا اعتماد درکار ہے۔توسیع دعوت کے لئے اخلاق حسنہ ،جانفشانی، خدمت، بصیرت،وسعت قلبی اور وسعت نظری بنیادی توشہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امت ایمان کے تقاضے پورے کرتے ہوئے رب سے رجوع کرے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ آ ج ہمارے ایمان کو وہن کا گھن لگ گیا ہے اسکی وجہ سے مفاد پرست کرپٹ افراد امت پر مسلط ہیں جو ذاتی مفادکے حصول کے لئے قومی مفاد کو قربان کر رہے ہیں۔ہمیں عوام کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ ملک کی خودمختاری،آزادی کے تحفظ اور مسائل سے نجات کے لئے ایماندار،باکردار ،خوف خدا رکھنے والی نڈر قیادت درکار ہے ایسی ہی قیادت ہمیں گرداب سے نکال سکتی ہے۔جماعت اسلامی پارلیمانی قوت بن کر نہ صرف پاکستان بلکہ امت کی یکجہتی و اتحاد کا باعث بنے گی اور انشائ


 

 اللہ خوشحال اسلامی پاکستان کا وژن پورا ہوگا۔دریں اثنائ

 


 

 اجتماع کے آ غاز میں ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا عقیدہ و نصب العین وہی ہے جو اسلام کا ہے ہماری تمام کاوشوں کا محور اللہ کی ذات ہونی چاہیئے۔اجتماع میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں سابقہ سیکریٹری جنرل عائشہ منور نے نئی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی سے حلف لیا۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس