Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جمعیت کی آئو بدلیں پاکستان مہم سے طلبہ کوروشن پاکستان کا ایجنڈا ملا ہے۔صہیب الدین کاکاخیل


لاہور7دسمبر2017ء: اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی جانب سے ایکسپو سنٹر لاہور میںسٹوڈنٹ ایجوکیشن ایکسپو منعقد کیا گیاجس میں طلبہ کے لئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔لاہور بھر کے ہونہار طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا اور طلبہ کو محضوض کرنے کے لئے محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان  سید صہیب الدین کاکاخیل نے  اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور روشن پاکستان کے لئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تعلیم کو ہتھیار بنا کر آگے بڑھنا ہوگا،قومیں وہی کامیاب ہوتی ہیں جو علم کے زیور سے آراستہ پیراستہ ہوتی ہیں اس لئے آپ کو جدید علوم کو حاصل کر کے دنیا کی امامت کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت کی آئو بدلیں پاکستان مہم  سے طلبہ کو روشن مستقبل اور روشن پاکستان کا ایجنڈا ملا ہے اور طلبہ کو اپنی صلاحیتیں آشکار کرنے کا  پلیٹ فارم میسر ہوا ہے۔تقریب میںخیبر پی کے ،کے سینئر وزیر عنایت اللہ خان ،نامور صحافی حضرات اور دیگر با اثر شخصیات نے شرکت کی۔طلبہ سمیت بڑے پیمانے پر لوگوں نے جمعیت کی کوششوں کو سراہا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس