Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں حافظ نعیم الرحمن کی درخواست کی سماعت


کراچی 06دسمبر( ) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک ملٹی ائیر ٹیرف ،بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ 2 رکنی بینچ کے روبرو بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔حافظ نعیم الرحمن نے درخواست قاسط نواز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کے نرخ میں اضافے کے لیے رجوع کیا ہے ۔ کے الیکٹرک کا اس سال کا ڈکلیئر منافع 32 ارب روپے ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 22 ارب روپے کی سبسیڈی دی ہے جبکہ کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی وفاق بھی دے رہا ہے۔ علاوہ ازیں کے الیکٹرک پر عوام سے وصول شدہ 200 ارب روپے بھی واجب الادا ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت،نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس