Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سی لاہور کے دوسرے دن بھی طلبہ و طالبات کا جوش و خروش برقرار ، ایکسپو سنٹر طلبہ کا مرکز بنا رہا


لاہور 6دسمبر2017ء:اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹ ایجوکیشن ایکسپو کے دوسرے روز بھی طلبہ و طالبات کا ہجوم برقرار۔ لاہور بھر کے تمام اداروں سے شرکا نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور جمعیت کی اس رنگارنگ سرگرمی کوخوب سراہا۔ اس موقع پر سی لاہور کے دوسرے دن سکول سیشن کا انعقا د بھی کیا گیا جس میں لاہور بھر کے سکولوں سے طلبہ نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور سکول کے بچوں کے درمیان تلاوت، نعت اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے علاوہ خواتین اور طالبات کے لیے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔ ایکسپو میں معاشرے میں خواتین کے بنیادی حقوق کے موضوع سے ٹالک شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بھرپور سوال و جواب کیا۔ اس کے علاوہ نیلام گھر کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو ایک سوال ایک جواب کے تحت انعامات تقسیم کیے گئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس