Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمرانوں کا م دیگر وعدوں کی طرح ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ بھی جھوٹ نکلا۔ڈاکٹرمعراج الھدی


کراچی 06دسمبر2017 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے موسم سرما اور تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکومت لائن لاسز وکرپشن کو ختم اوربند بجلی گھر چالو کرکے عوام کو بجلی بحران سے نجات دلائے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ حکمرانوں کا مہنگائی وبیروزگاری سمیت دیگر وعدوں کی طرح ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ بھی جھوٹانکلا، موجودہ حکومت کو چار سال سے بھی زیادہ عرصہ گذرچکا ہے مگر تاحال بجلی لوڈ شیڈنگ سے قوم کو نجات نہ مل سکی۔ بجلی بحران کی وجہ سے معیشت تباہ، صنعتیں زوال کا شکار اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، حالانکہ (ن) لیگ قیادت نے 2013 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران بجلی بحران کے خاتمے کے نام پر اپنی انتخابی مہم چلائی تھی اور کامیابی کی صورت میں قوم کو بجلی بحران سے نجات دلانے کی خوشخبری سنائی تھی مگر بدقسمتی سے (ن) لیگ حکومت کا دیگر وعدوں کی طرح بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں اور دیہات میں اس وقت بھی 4سے6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، چوری اور کنڈا سسٹم کا بہانا بناکر ان علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جہاں کے عوام بجلی کے بلز ادا کررہے ہیں۔ستم ظریفی تو یہ بھی ہے کہ بجلی چوری اورلائن لاسزکا بوجھ بھی بل ادا کرنے والوں پرڈالا جارہاہے۔ کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں نے ملک کوتباہ اور عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، آئے روز وفاقی اور سندھ حکومت کی بیڈ گورننس پر اعلیٰ عدلیہ کے ریمارکس اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومتیں عوام کو کسی قسم کا بھی ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہیں اسلئے عوام کو اب ان آزمائے ہوئے سیاستدانوں کی بجائے کرپشن سے پاک، دیانتدار اور صالح قیادت کو آگے لانا ہوگا جو ان کے مسائل حل کرسکیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس