Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

امریکہ کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرناآگ سے کھیلنے کے مترادف ہے،دنیا جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔سراج الحق


 

لاہور06دسمبر 2017ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی خبروں پر گہری تشویش او ر امریکی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ اعلان آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا جس سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام مکہ اور مدینہ کے بعد بیت المقدس کو مقدس ترین خطہ سمجھتاہے اور دنیا بھر کے مسلمان مسجداقصیٰ سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے ایسے کسی بھی اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔

سینیٹرسراج الحق نے ترک صدر طیب اردگان اور محمود عباس کی طرف سے امریکی اعلان کو مسترد کرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا کا کوئی حکمران بھی اس ناپاک منصوبے میں امریکہ کی حمایت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور انصاف پسند مغربی و یورپی ممالک کو بھی اس کی مذمت کرنی چاہیے تاکہ امریکہ کو واضح پیغام جاسکے کہ ٹرمپ کی طرف سے ایسی کسی کوشش کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا ۔ سینیٹر سراج الحق نے عالم اسلام ، خصوصاً پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر امریکی اعلان کی شدید مذمت کی جائے اور عالمی سطح پر اس کو ناکام بنانے کے لیے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس