Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت نے ٹیکسز اور مہنگائی کے ذریعے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا


لاہور4 دسمبر2017ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حالیہ پیٹرولیم منصوعات میں اضافہ وزارت پیٹرولیم میں 2کھرب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوںکے خسارے کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے دفتر جماعت اسلامی لاہور میںضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، امراء علاقہ جات چوہدری محمد شوکت ، عبدالرشید مرزا ، حاجی ریاض الحسن ، خالد احمد بٹ، ملک محمد شفیق ، چوہدری عبدالقیوم گجر ، ذکی الدین شیخ ودیگر شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اداروں میں کرپشن کینسر کی طرح پھیل چکا ہے جس کے ذمہ دار خود حکمران ہیں ۔حکمرانوں نے سوا چار سالوں میں ٹیکسز اور مہنگائی کے ذریعے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر تمام ضروریات زندگی پرپڑتا ہے جس سے ملک کے متوسط طبقات کے لوگ متاثر ہوتے ہیں اور ان کیلئے اپنے بچوں کی دووقت کی روٹی مشکل ہوجاتی ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام الناس کو مہنگائی کے زہر آلودتھپیڑوں سے نجات کیلئے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے اوروزارت پیٹرولیم میں 2کرب سے زائد بے ضابطگیوں کے معاملے پر اہل اور ایماندار افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس