Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

میاں مقصوداحمد بیرون ملک روانہ ،جاویدقصوری قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب مقرر


لاہور4دسمبر2017ء:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد چارروزہ دورے پر بیرون ملک چلے گئے ۔ان کی عدم موجودگی میں محمد جاوید قصوری قائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب مقررہوگئے۔ محمد جاویدقصوری نے گزشتہ روز منصورہ دفتر جماعت اسلامی پنجاب میں اپنی ذمہ داریوں کاحلف اٹھالیاہے۔دریں اثناقائم مقام امیر جماعت اسلامی پنجاب محمدجاویدقصوری نے مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور سبزہلالی پرچم لہرانے پرمقبوضہ کشمیر کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان مشکل اور کٹھن حالات میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کوبھرپورانداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی درندہ صفت فوج کے سامنے کشمیر پریمئرلیگ میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھی ہندوستان سے آزادی چاہتی ہے۔بھارت اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر بھرپورانداز میں اجاگر کرے۔انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کے دورہ پاکستان کے موقع پرہمیں امریکہ کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔امریکہ کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور عالمی برادری کے دوہرے معیارات کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ایک طرف ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کی انتہاکرچکا ہے تو دوسری جانب اقوام متحدہ عالمی برادری اور خودامریکہ خاموش تماشائی بنابیٹھاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے دوستی اور تجارت اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا۔بھارت سے دوستی کے خواب دیکھنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں میں سب سے بڑاہاتھ بھارت کا ہے۔محمد جاوید قصوری نے کہاکہ مزیدکہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمران ملک وقوم کے تحفظ اور مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائیں۔پاکستان اب مزید کسی بھی قسم کے عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس