Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ضلع بدین میں الخدمت کے تحت معذورافراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم


بدین3دسمبر2017ء: الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کی جانب سے معذروں کے عالمی دن کے موقع بدین پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بدین ضلع کے دس معذور افراد میں وہیل چیرز تقسیم کی گئیں ،اس موقع پرتقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر بدین عبدالغفار کھوسہ،الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر اللہ بچایو ہالیپوٹہ،جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر سید دائودشاہ گیلانی،بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں،انجمن تاجران بدین کے جنرل سیکریٹری غلام حسنین و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار کھوسہ نے کہا الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین نے ضلع بھر فلاحی سرگرمیوں میں نمایا ں کردار ادا کیا ہے سیلاب زدگان سے لیکر آج تک ہر مظلوم طبقہ کی خدمات کے فرائض سرانجام دے رہی ہے معاشرے میں غریب اور مساکین کی خدمت کرنا فرض عین اور عبادت بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ معذور طبقہ کے افراد کی خدمت کرنا ہم سب کا اہم فریضہ ہے ضلع بھر میں معذرو افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے ،معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے نکالی گئی ریلی میں معذور افراد کے علاوہ جماعت اسلامی کے عہدیداروں ،کارکنوں اور شہریوں کے علاوہ صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس