Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ خصوصی افراد کے عالمی دن پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کرے گا


لاہور2دسمبر2017ء:  غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اتوار 3 دسمبر کو خصوصی تقاریب کا انعقاد کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے سکولوں میں پڑھنے والے خصوصی بچوں کے درمیان لاہور چیمبر آف کامرس میں مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خصوصی بچے اپنے احساسات کا اظہار پینٹنگ کے ذریعے کریں گے ، بعدازاں چائنہ چوک سے گورنر ہاﺅس تک آگاہی واک ہوگی ۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ آگاہی واک کے اختتام پر گورنر ہاﺅس میں شرکاءکا استقبال کریں گے ۔ واک کی قیادت وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ، ایم این اے شائستہ پرویز ، صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم چوہدری محمد شفیق ، زوجہ چوہدری محمد سرور ، میاں مقصود احمد اور دیگر سیاسی و سماجی ، صحافتی شخصیات اور شوبز کے ستارے کریں گے ۔ اس موقع پر غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ سکولز کے خصوصی بچوں کے علاوہ لاہور کے دیگر متعلقہ اداروں کے خصوصی افراد بھی شریک ہوں گے ۔ پروگرام کے اختتام پر خصوصی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس