Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

آپریشن قابل مذمت،دھرنے کے شرکا سے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیئے۔ دردانہ صدیقی


کراچی ؍26نومبر 2017ء:جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین ) کی مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے دھرنے کے شرکاء پر لاٹھی چارج ، شیلنگ اور آنسو گیس مذمت پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں بے چینی کی فضا ء پھیل گئی ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ پارلیمان اور عوام کے سامنے لائی جائے ،بل میں ترمیم کے ذمہ داران کو عہدوں سے ہٹا کر ان کا احتساب لیا جائے ،تمام گرفتار شدگان کو رہا اور مقدمات ختم کر کے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے اورمیڈیا اور سوشل میڈیا کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ، نیوز چینلز پر سے پابندی اٹھائی جائے ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس