Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

زرداری،ن لیگ اورجہانگیرترین نے کاشتکاروں کولوٹنے کے لیے ایکا کرلیا۔چوہدری نثاراحمد


  لاہور 25نومبر2017ء:کسان بورڈ کے مرکزی صدرچوہدری نثار احمدنے گنے کے کاشتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے کہا کہ پورے پاکستان کے کئی علاقوں کے گنے کے کاشتکاروں کے وفود نے ہم سے ملاقاتیں کر کے شوگر ملوں کی زیادتیوں ،اربوں روپے کے گنے کے واجبات دبانے ، کرشنگ سیزن لیٹ کر کے کسانوں سے اونے پونے گنا خریدنے کیلیے ایکا کرنے کی شکایات پراپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کسان بورڈ کے رہنمائوں نے کہا کہ شوگر ملوں نے گزشتہ سال کی نسبت گنے کی قیمتیں کم کرنے ،اور کاشتکاروں کے گنے کے واجبات ہڑپ کر کے پوری قوم کے اربوں روپے لوٹ لیے ہیںاور آئندہ کھربوں لوٹنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ اب شوگر مل مالکان گنے کی قیمت کم کرانے کیلیے شوگر ملیں چلانے میں تاخیر کر رہے ہیں اور شوگرملوں نے آپس میں ایکا کرکے کسانوں کو لوٹنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔حکومت اور حزب اختلاف میں شامل تمام بڑی بڑی پارٹیوں کے سربراہ اوردیگر بڑے بڑے سیاستدان شوگر ملوں کے مالک ہیں،اس لیے انہوں نے ملوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،لٹیری شوگر ملوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان اور حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکار کنگال ہو چکے ہیں اور گنے کے کرشنگ سیزن میں تا خیر سے آئندہ سال گندم کی پیداوار بھی ایک چوتھائی تک کم ہوجائے گی جس سے ملک میں قحط سالی کا راج ہوگا۔گندم کی پیداوار میں خود کفالت کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں اور گندم کی پیدوار اور رقبے میں بھی تیس فی صد کمی ہوجائے گی ۔عدالت عالیہ نے ہماری رٹ پر23 نومبر کو ملیں چلانے کا حکم دیا مگر شوگر ملوں نے عدالت کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے ۔ حکمران اور حزب اختلاف کی پارٹیاں قومی اور عوامی سلگتے مسائیل کیلیے تو اکھٹی نہیں ہوتیں مگر حکمران اور حزب اختلاف کی پارٹیوں کے شوگر مل مالکان نے کسانوں اور عوام کو لوٹنے کیلیے ایکا کر کے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ رکھے ہیں ،تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ،پی پی پی کے زرداری اور مسلم لیگ ن کے نواز شریف اور شہباز شریف نے گنے کے کاشتکاروں کو لوٹنے کیلیے ایکا کر رکھا ہے ۔ایک دوسرے پر لوٹ مار کے الزام لگا کر عوام کو  بے وقوف بنانے والے  یاد رکھیں کہ باشعور عوام اور گنے کے کاشتکار جان چکے ہیں کہ شوگر ملوں کے تمام پارٹیوں کے مل مالکان کاشتکاروں کو لوٹنے کیلیے ایک ہیں وگرنہ اگر ان میں سے سے کوئی بھی اپنی شوگر ملیں چالو کر دے تو یہ ظالمانہ اتحاد ٹوٹ جائے اور تمام ملیں کرشنگ سیزن شروع کر دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد عدلیہ کو فوری طور پر از خود نوٹس لیکرلٹیرے مل مالکان کی لوٹ مار کی تحقیقات کرنی چاہیے ۔انہوں نے شوگر مل مالکان کو وارننگ دی کہ وہ کاشتکاروں کو لوٹنے سے باز رہیں وگرنہ کسان بورڈ پاکستان لٹیرے شوگر مل مالکان کے خلاف انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس