Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی خواتین کے تحت ’’خوشحال پاکستان اور خواتین کے کردار ‘‘ پر 20نومبر کو کوئٹہ میں سیمینار ہو گا


 
کراچی ؍16نومبر ( ) جماعت اسلامی پاکستا ن حلقہ خواتین صوبہ بلوچستان کے تحت 20 نومبر کو کوئٹہ میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی کی زیر صدارت"خوشحال پاکستان کی تعمیر میں خواتین کا کردار"کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔سمینار سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان ثمینہ سعید نے خواتین کو بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ میں خواتین ذمہ داران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مؤثر خواتین سے ملاقاتوں میں انہیں سیمینار میں شرکت کی دعوت دے رہی ہیں۔ان خواتین میں ماہر تعلیم، ماہر قانون کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین شامل ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس