Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دردانہ صدیقی کاڈیرہ غازی خان میں مظلوم بچی کے ساتھ شرمناک واقعہ کی شدید مذمت


کراچی ؍14نومبر2017ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی نے ڈیرہ غازی خان میں مظلوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعہ پر انتہائی غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے پر صرف متاثرہ مظلوم خاندان ہی نہیں بلکہ پوری انسا نیت بالخصوص تمام مسلم اور غیرت مند و باعصمت خواتین کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ایسی شرمناک مثال دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں نہیں ملتی اور اس طرح کے انسانیت سوز واقعات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وطن عزیز میں با اثر اور ظالم طبقہ آج بھی ہر قانون سے بالاتر ہے اور اس ظالمانہ نظام میں مظلوم کو انصاف ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ ونگ مظلوم خاندان کے ساتھ ہے،ہم نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے اور ان کے حق کے لئے اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھاتی ہے اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث بااثر افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے.انہوں نے ڈی آ ئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود سے بھی اس واقعے میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں عدم دلچسپی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے محکمہ سے برخواست کرنے اور سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس