Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

امن اور خوشحالی کاراستہ صرف اسلام ہے قرآن کے ذریعے آنے والی تبدیلی زندگی اورمعاشرے کو سکون دے سکتی ہے۔راشدنسیم


لاہور13نومبر2017 ء:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہاہے کہ امن اور خوشحالی کاراستہ صرف اسلام ہے قرآن کے ذریعے آنے والی تبدیلی زندگی اورمعاشرے کو سکون دے سکتی ہے۔جماعت اسلامی ایسے نظام عدل کے لیے کام کررہی ہے جومدینہ طیبہ میں نبی اکرم ﷺ نے چودہ سوسال قبل قائم کیاتھاعوام ہمارے ساتھ دیں جماعت اسلامی آپ کے دکھوں کامداواکرے گی ۔ان خیالات کااظہارانھوںنے حیدرآبادکے دورے کے موقع پر ضلعی ذمہ داران اور دعوتی کیمپ میں کارکنان وشہریوں سے خطاب میں کیا۔حیدرآبادکے دورے کے دوران انھوں نے ضلعی ذمہ داران کے ساتھ مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر خصوصی نشست کی ،جماعت اسلامی سندھ کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں سبزی منڈی چوک پر کیمپ میں کارکنان اور شہریوں سے خطاب کیا۔ نائب امیرجماعت نے ٹھیلوں اوردکانوں پر موجودافرادتک جماعت اسلامی کاپیغام پہنچایا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی ،ضلعی امیر حافظ طاہرمجید،سابق ضلعی امراءشیخ شوکت علی،مشتاق احمدخان ،جنرل سیکریٹری عقیل خان،جے آئی یوتھ کے صدرظہیرالدین شیخ،عبدالقیوم حیدر ودیگر موجودتھے۔ملک کاہر پیدا ہونے والا بچہ سوالاکھ روپے کامقروض ہے ۔یہاںمہنگائی ، بے روزگاری، غربت ،جہالت ، بدامنی ، دہشتگردی اور کرپشن ہے سیاست اوراقتدادمفادپرستی کے گردہے ۔صوبائیت ،لسانیت ،مسلک پرستی ،تعصب ،تنگ نظری جیسی بیماریاں عام ہیںاوپرسے نیچے تک خرابی ہی خرابی ہے مسائل ہی مسائل نظرآتے ہیں یہ خرابی اورمسائل دین سے دوری کانتیجہ ہے معاملات کرتے ہیں توقرآن کونظراندازکرتے ہیں اسی لیے ہماری زندگیوں سے برکت ختم ہوکررہ گئی ہے اس کی جگہ بے سکونی نے لے لی ہے ہرایک نفسانفسی کاشکارہے ۔ایسے حالات میں کارکنان کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں دین کی دعوت ہرایک کے لیے ہے یہی جماعت اسلامی کاپیغام ہے اسی لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس