Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دینی جماعتوں کا اتحاد پاکستان کی سلامتی ، قومی یکجہتی اور اسلامی نظریاتی تہذیبی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے ۔لیاقت بلوچ


لاہور12 نومبر 2017ء:جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خوشاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دینی جماعتوں کا اتحاد پاکستان کی سلامتی ، قومی یکجہتی اور اسلامی نظریاتی تہذیبی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے ۔ متحدہ مجلس عمل بحال کرنے کے اصولی فیصلہ پر اتفاق رائے ہے ۔ اسٹیرنگ کمیٹی تمام اہم دینی جماعتوں سے رابطے کرے گی تاکہ اس کا ر خیر ، آئینی جمہوری ،انتخابی جدوجہد میں سب شریک ہوں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ میاں نوازشریف کا مائنڈ سیٹ لبرل ، سیکولر ، مغرب کے لیے آزاد خیال پاکستان ہے ۔ ان کی غیر نظریاتی فکر نے سیکولر ، اسلام بے زار قوتوں کو عقیدہ ختم نبوت کے قانون پر وار کرنے ، سازش کرنے کا موقع ملاہے ۔ اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری شریف خاندان پر عائد ہوتی ہے ۔ محبان اسلام عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ آئین ، عدلیہ ، جمہوری نظام اور ریاستی اداروں کی حفاظت اور احترام میں سب کی خیر ہے ۔ پاکستان بحرانوں اور خطرات میں گھرا ہواہے ۔ کوئی نیا ایڈونچر کسی کے لیے بھی مفید نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری ، حلقہ بندیاں ، آئین کے مطابق وقت پر انتخابات کرائے جائیں ۔ عملاً وفاقی حکومت اپنے ممبران اور اپوزیشن کی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھی ہے ۔ حکومت ناکامی تسلیم کرے اور وزیراعظم چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلاکر آئین کے مطابق بحران کا حل تلاش کریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس