Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کراچی تا کشمور رابطہ عوام مہم جاری،آج کراچی سمیت سندھ بھر میں دعوتی کیمپ لگائے جائیں گے


کراچی11نومبر2017 جماعت اسلامی سندھ کے تحت رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کل اتوار 12نومبر کو (آج) دوسرے ہفتہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر میںدعوتی کیمپ لگائے جائیں گے، مرکزی وصوبائی قائدین کیمپ کا دورہ اور مقامی کارکنان کے ہمراہ وفود کی شکل میں ،مین بازاروں، ہوٹلوں، کھیل کے میدانوں اور گھر گھر جاکر عوام الناس تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں گے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے تحت رابطہ عوام مہم کراچی تا کشمور جاری ہے، کارکنان وفود کی شکل میں گھر جاکر عوام سے رابطہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناءمرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو میرپورخاص، ٹنڈوالہیار،مرکزی نائب امیر راشد نسیم حیدرآباد،صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سکھر،لاڑکانہ، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ٹھٹہ ،بدین، نائب امیر نظام الدین میمن شکارپور،کشمور، نائب امیر عظیم بلوچ سانگھڑ، نواب شاہ، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی جیکب آباد،شہداد کوٹ،نائب قیم عبدالوحید قریشی جامشورو،نائب قیم نواب مجاہد بلوچ ٹنڈومحمدخان،نائب قیم محمد افضال تھرپارکر،عمرکوٹ،نائب قیم کاشف شیخ رتودیرو،جے یو آئی یوتھ کے فرہاد گل نوشہروفیروز اور طارق میرجت دادو میںرابطہ عوام مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپس کا دورہ کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس