Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بجائے چھین لیا ۔ممتاز حسین سہتو


میرپورخاص/کراچی ( ) 10نومبر 2017 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ سندھ کے اندر خصوصاً اور پاکستان میں عموماً گذشتہ 70سالوں سے جاگیرداروں اور سرمائیداروں کی حکومت ہے جنہوں نے غریب عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دینے کی بجائے چھین لیا ہے، ظلم کا تسلسل اب اپنے انتہا کو پہنچ چکا ہے، کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں کو عبرت ناک سزا دینے کی بجائے اسمبلییوں کے اندر پھولوں کے ہار پہنائے جاتے ہیں اور ان کے حق میں قراردادیں پاس کی جاتی ہیں جو کہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں میرپورخاص، سٹھارجہ اور اوباوڑو میں مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولہ اور کرپٹ نظام نے عوام کا چین،سکون چھین لیا ہے، جاگیرداروں، سرمائے داروں نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں پر مکمل گرفت مضبوط کرلی ہے ، صرف جماعت اسلامی ہی واحد سیاسی اور دینی جماعت ہے جو ملک کے ہاریوں، مزدوروں اور مڈل طبقے کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور اپنے دستور ومنشور کے اندر غریب عوام کی ترقی، خوشحالی کیلئے حقیقی پروگرام رکھتی ہے۔ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کا واحد راستہ جماعت اسلامی کا ساتھ دینے میں مضمر ہے۔جماعت اسلامی کے کارکنان پورا نومبر کا مہینہ سندھ کے گاﺅں، گوٹھوں، شہروں اور مساجد،اوطاقوں میں ایک ایک آدمی تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریںاور کرپٹ حکمرانوں اور ظالم نظام کی چکی میں پسنے والے عوام کو حوصلہ اور تسلی دیں۔ ہمارے پاس سینیٹر سراج الحق کی شکل میں صالح، دیانتدار اور کرپشن سے پاک قیادت موجود ہے ، صالح قیادت کی رہنمائی میں قوم اپنے حقوق کیلئے نکلے گی تو ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی اور ملک اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان بنے گا۔ ملک میں موجود برسراقتدار حکمران ٹولے کی کرپشن اور بددیانتی ،جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے، جنہوں نے قوم، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ،ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کرنے والے نواز شریف اور ان کے حواری آج اپنے منطقی انجام کی جانب تیزی سے گامزن ہیں، سود کو جاری کرنے، ممتاز قادری کو پھانسی دینے والے حکمرانوں پر اللہ کی بے آواز لاٹھی برس رہی ہے اور بہت جلد اپنے انجام تک پہنچ جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان ہمت، جرئت اور بہادری کے ساتھ میدان میں نکلیں اور سندھ کے مظلوم اور پسے ہوئے عوام تک جماعت اسلامی اور سراج الحق کا پیغام پہنچائیں، آنے والے انتخابات میں کرپٹ حکمران ٹولے سے نجات کیلئے سندھ کے عوام کو کرپشن سے پاک قیادت کو منتخب کرنا ہوگا ورنہ غربت، مہنگائی اور خودکشیاں ان کا مقدررہیں گیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس