Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جے آئی یوتھ کے نوجوان ظلم کے نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کررہے ہیں


لاہور8 نومبر2017ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے 2018ء کے انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے  الیکشن کمیشن شفافیت کے ساتھ اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں اطمینان کے ساتھ 2018ء کے الیکشن میںحصہ لیں سکیں  جبکہ موجودہ حالات کی پیش نظر ملک میں عام انتخابات پر بے یقینی کے سائے گہرے ہوتے جار ہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر 4کینٹ ویو  میں جی آئی یوتھ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی پی 155کے امیر خبیب نذیر ، امیدار وار حلقہ این اے 152وقار ندیم وڑائچ ،صدر جے آئی یوتھ پی پی 155 رانا شفیق رضوان ، گروپ لیڈر وارڈ نمبر 4محمد عرفان ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات ملکی سیاست اور آنے والے ادوار پر گہرے اثرات مرتب کریں گے اور 2018کے انتخابات زیادہ دور نہیں ہیں۔ جے آئی یوتھ کے نوجوان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے ظلم کے نظام کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں تاکہ مہم کے دوران معاشرے کے ہرفرد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران طبقہ کرپشن میں لت پت ہے ۔ جماعت اسلامی تمام کرپٹ افراد کا با لا امتیاز احتساب چاہتی ہے ۔ جب تک کرپشن کو جڑ سے نہیں اُکھاڑ پھنکا جائے گا ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان شریعت کے عادلانہ نظام کے نفاذ اور ظلم کے نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں ۔ جے آئی یوتھ کاہر نوجوان اور کارکن 2018ء کے عام انتخابات سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا نائب بن کر عوامی سطح پر گلی ، محلوں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تک جماعت اسلامی کا منشور پہنچائے ۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے اصل حقائق قوم کے سامنے آچکے ہیں نااہل شخص کو پارٹی کاصدر بنانے کیلئے آئین میں ترمیم سے آمریت کی یادتازہ ہوگئی
دوپارٹی سسٹم نے ملک وقوم کو مہنگائی،بیروزگاری اور کرپشن کے تحفے دیئے ہیں

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس