Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آخری سانس تک نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،عبید الرحمن عباسی


لاہور7 نومبر2017ء:جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ عقیدة ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں وفد سے ملاقات کے دوران خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی بھی عمارت قائم نہیں رہ سکتی اس لیے انگریز سامراج نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کر تے ہو ئے جھوٹے مدعی نبوت کو کھڑا کیا تا کہ مسلمانوں کا دربار رسالت ماٰب سے رشتہ کمزور کر دیا جا ئے اور اسلام کی عظیم الشان عمارت کو منہدم کر دیا جائے۔اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا اکابرین امت کی جدوجہد کی بدولت پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اب ہم سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ دینی اعمال میں سر گرم ہوں اور نمود و نمائش سے احتراز کر تے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں۔دریں اثناءانہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا اجتماع ارکان و امیدواران آج مورخہ 8نومبر 2017 ءبروز بدھ کو منصورہ میں شروع ہوگا اجتماع ارکان میں ملک بھر سے جمعیت طلبہ عربیہ اور دینی مدارس کے منتخب طلباءشریک ہوں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس