Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مخلص اور دیانت دار قیادت پاکستان کے تمام درپیش مسائل کا حل ہے ۔ دردانہ صدیقی


کراچی ؍07نومبر 2017ء: جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین )کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ مخلص اور دیانت دار قیادت ہی پاکستان کے تمام درپیش مسائل کا حل ہے ۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا وطن عزیز آج اخلاقی بے راہ رو، مالی کرپشن اور باطل کے ہتھ کنڈوں کی زد میں ہے۔ ان تمام بحرانوں سے نمٹنے کے لئے محتاط جدو جہد کی ضرورت ہے۔ الیکشن 2018ء پاکستان کو ان بحرانوں سے نکالنے کا اہم ترین موقع ہے۔ جس کے لئے ہمیں پوری محنت سے اپنا وزن حق کے پلڑے میں ڈالنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کے الیکشن 2018ء کی تیاری کے سلسلے میں ’’الیکشن سیل ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ ممبر قومی اسمبلی عائشہ منور کے ہمراہ مرکزی سیاسی سیل کے تمام ارکان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سیاسی سیل کے تحت اب تک ہونے والے تمام امور کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی شعبہ جات اور برادر تنظیمات کو اپنا انتخابی منصوبہ عمل جلد بھیجنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اجلاس میں خصوصی تاکید کی گئی کہ ہر سطح کے کارکنان کو محبت اور دلسوزی سے میدان عمل میں لایا جائے تاکہ اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان کا نعرہ حقیقت کا روپ دھار لے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس