Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت نومبردسمبرمیں دعوتی مہم چلائی جائے گی


کراچی 4نومبر2017ء:جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں ناظمات اضلاع و زونز اور دیگر ذمہ داران کے لیے ایک روزہ تربیت گاہ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت گاہ سے (حلقہ خواتین) کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ خواتین کراچی نومبر اور دسمبر میں بہت بڑی دعوتی مہم شروع کرے گی اور مہم کے دوران بڑے پیمانے پر خواتین سے رابطے اور دعوتی سرگرمیاں کی جائیں گی۔ ہر پولنگ اسٹیشن کی حدود میں بڑے بڑے اجتماعات عام کا انعقاد کیا جائے گا‘ اجتماعیت کو آگے بڑھانا اور دعوت کو پھیلانا اور روابط بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ الیکشن میں حصہ لینا ہمارے طریقے کار کا حصہ ہے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں ہم رُکنے اور جھکنے والے لوگ نہیں۔
اس موقع پر نگراں تاریخ جماعت کمیٹی روبینہ فرید نے کہا کہ انسان کا عمل اس کے ارادے اور عزم میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ ایمان کا دعویٰ کرنے میں چند لمحے درکار ہوتے ہیں مگر ثابت کرنے میں پوری زندگی لگ جاتی ہے۔ اس موقع پر حلقہ خواتین کراچی کی ذمہ داران نے خاکے کی صورت میں’’تری نسبت براہیمی ہے معمار جہاں تو ہے‘‘ کے عنوان سے ایک اہم پروگرام کروایا جس میں سوال و جواب کے ذریعہ یوسی اور زونز میں کاموں کی تربیت دی گئی اور مولانا مودودیؒ کی مشہور کتاب ’’تحریک اور کارکن‘‘ پر اسٹڈی سرکل بھی کرایا گیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس