Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دینی مدرس کے طلبہ شکر کریں کہ اللہ تعالی نے انہیں دین اسلام کی خدمت کے لیے چن لیا


لاہور 2نومبر 2017ء:جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد الطاف نے کہا کہ دینی مدرس کے طلبہ کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ انہیں دین اسلام کے لئے چنا گیا دینی مدارس کے طلباءکے لئے جمعیت طلبہ عربیہ ایک فکری ،تربیتی اور علمی تنظیم ہے جس کا مقصد دینی مدارس کے ہونہار طلباءکی تربیت کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلپنگ ہینڈ ز کے زیر اہتمام کل پاکستان مطالعاتی دورہ برائے منتخب طلباء کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عامر ،سابق منتظم پنجاب مولانا عمر وقاص اور منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور قاضی مامون الرحمن شریک تھے انہوں نے کہا کہ آپ کا تعلق جس تحریک کے ساتھ ہے اس تحریک میں آپ اپنا اہم کردار ادا کریں اور اپنے وقت کو قیمتی بناتے ہوئے تعلیم حاصل کریں اور خود کو علم سے مزین کر لیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتی انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ آپ کی ہر محاذ پر مدد کرے گی اور آپ کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ آج کا دور علمی زمانہ کہلاتا ہے اور علمی مقابلہ ہی سب سے بڑا مقابلہ ہے آپ کو اپنی ساری توجہ علم پر دینی ہے اور ملک وقوم کا نا م روشن کرنا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس