Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صنعت،تجارت ،زراعت اور پوری معیشت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا


لاہوریکم نومبر2017ء: کسان بورڈپاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد اور سیکرٹری جنرل ارسلان خاں خاکوانی نے ڈیزل کی قیمتوں میں ایک سال میں چوتھی بار اضافے پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے تیل ڈرون بم حملہ کو حکومت کا ایک ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ نے کسانوں پر ڈیزل بم کا ڈرون حملہ کر کے ستر فی صد کسانوں کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو قیمت بڑھانی تھی تو مٹی کے تیل کی قیمت کوڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کے برابر بڑھا کر اپنی تجوریاں بھر لیتی کیونکہ مٹی کے تیل کی پٹرول اور ڈیزل میں ملاوٹ سے اربوں روپے کی زرعی مشینری ،بسوں،کاروں اور ٹرانسپورٹ اور صنعتی مشینری کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت بڑھنے ایک طرف عوام کو خالص ڈیزل اور پٹرول ملتا تو دوسری طرف حکومت کو بھی ٹیکس کی شکل میں فائدہ ہوتا مگر اب مٹی کے تیل اور پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں فرق سے منافع خور ملاوٹ کرکے پورے ملک کی مشینری کو تباہ کر دیں گے۔زراعت دشمن حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ شوگر ملوں کی لوٹ مار اورانڈین آبی دہشت گردی کی وجہ سے دریاﺅں میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے کسان پہلے ہی پریشان تھے مگر اب تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قریب المرگ زرعی معیشت کیلیے زہر قاتل ثابت ہو گا،کھڑی فصلیں تباہ اور آئیندہ گندم کی فصل کی بوائی شدید متاثر ہوکر ملک قحط سالی کا شکار ہوجائے گا اور حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دم توڑتی ملکی زرعی معیشت تباہ ہو جائے گی ۔تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملکی صنعت ،تجارت اور زراعت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔کسان رہنماﺅں نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران خود تو قومی خزانہ کی لوٹ مار کر کے عیاشیاں کر رہے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک بینکوںمیں جمع کرکے ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے مگر غریبوں کو ایک ہی سال میں چوتھی بار مہنگائی کا تحفہ دیکرعوام کی بے بسی کا مزاق اڑا رہے ہیں۔انہوں نے حکمرانوں کو وارننگ دیتے کہا کسانوں پر ڈیزل بم کے ڈرون حملے بند کیے جائیں وگرنہ کسان اور عوام سراپا احتجاج بن جائیں گے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس