Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

امریکہ پر واضح کیاجائے کہ پاکستان اپنے فیصلے کرنے میں مکمل طور پرآزاد ہے۔ڈاکٹرمعراج الھدی


کرا چی  10 اکتوبر 2017 جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے کے لیئے گیم چینجراور پاکستان کی سالمیت،تعمیر وترقی اورخوشحالی کی ضمانت ہے اس لیے یہ منصوبہ امریکہ بھارت سمیت مخالفوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے،سی پیک پر امریکی بیانات ناقابل فہم ہیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع کی جانب سے سی پیک منصوبے پر اعتراضات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جہاں پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے وہاں امریکی نیو ورلڈ آرڈر کےلئے بھی موت کا پیغام ثابت ہوگا۔ پاک چین راہداری منصوبہ پر امریکی اعتراضات دراصل اس کی بد حواسی کا مظہر اور پڑوسی دشمن ملک بھارت کے پروپیگنڈہ کی بے جا تائید ہے۔وہ خطے میں اپنی چودھراہٹ کو خطرے میں دیکھ کر اب دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔ پاکستان کی خوشحالی صکے منصوبے کو سبوتاژکرنے کےلئے بھارت سمیت ہمارے دشمنوں سے ملکر ملک میں عدم و استحکامکی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسند دھڑوں کو شہ دینے سمیت حالیہ بم دھماکوں و دہشت گردی کے واقعات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے مگر پاکستانی کے غیور عوام اور قومی ادارے اپنے ملک کے چپے چپے اور مفادات کی حفاظت کرنے کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ صوبائی امیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ پلان نیو ورلڈ آرڈر کا مو ¿ثر متبادل ہے۔امریکہ و بھارت کی پریشانی قابل فہم ہے۔ امریکہ خطے میں بھارت کی بالا دستی قائم کرنے کےلئے پاکستان پر الزامات اور ڈومور کا مطالبہ کر رہا ہے جو کہ حقیقت کے برعکس اور دہشتگردی خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو فراموش کرنے کے مترادف ہے۔ اسلئے حکمرانوں کو امریکہ پر واضح کردینا چاہیے کہ پاکستان اپنی ترقی کے فیصلے کرنے میں مکمل طور آزاد اور اب ڈومور کانہیں بلکہ نو مور کا وقت آگیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس