Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔امیر العظیم


لاہور 9اکتوبر2017ء:مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔الخدمت فاونڈیشن وسیع نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کو خدمت کی فراہمی میں مصروف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ ڈگری کالج میں چرم قربانی اور اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔ عشائیہ سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، صدر الخدمت فائویشن لاہور عبدالعزیز عابد ، امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی ملک محمد شفیق ، امیر جماعت اسلامی پی پی 160انجینئر احمد سلمان ،یوسی 112کے امیر شیخ محمد نعیم و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عیدقربان پر کارکنان نے جس جذبے کے ساتھ خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس پر میں تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے عید کے دن اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کی بجائے غریب اور مستحق لوگوں کے لیے اپنا  قیمتی وقت اللہ کی رضا کیلئے غربیوں اور مسکینوں تک عید قربان کا گوشت پہنچانے میں اور قربانی کی کھالوں کو اکٹھا کرنے میں گذارا جس کا اجر اللہ رب العزت انہیں دنیا اور آخرت میں ضرور دیں گے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ عید قربان پر اکٹھی ہونے والی کھالیں جماعت اسلامی کے کارکنا ن اور الخدمت فائونڈیشن کے ووکرز کی کاشوں کا نتیجہ ہے ۔جس سے معاشرے کے محروم اور مظلوم طبقات کیلئے فلاحی اور رفاعی کاموں کا جال الخدمت فائونڈیشن لاہور نے شہر بھر میں پھیلا رکھا ہے جس میں ہسپتال ،ڈسپنسریاں ، سکول، یتیم بچوں کی کفالت ، ایمولینسز اور صاف پانی کے فلٹروں سمیت دیگر خدمت کے کام سرانجام دیے جا رہے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن بغیر کسی گروہی تعصیب کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔ عشائیہ سے صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ کارکنا ن اور ورکروں نے عید قربا ن پر جانوروں کا گوشت ضرورت مندوں تک پہنچایا اور شہر بھر سے کھالیں جمع کرنے میں بخوبی احسن طریقے سے کام سرانجام دیااور سب ورکروں اور کاکنان جماعت کی کارکردگی مثالی رہی جس پر وہ مبارک باد کے مستحق

ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس