Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ نے ـــ'تعمیر،تعلیم سے ' کے عنوان سے ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا


لاہور3     اکتوبر2017اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملکی ترقی میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے''تعمیر،تعلیم سے '' کے سلوگن سے تعمیر پاکستان مہم کا آغاز کر دیا۔اس مہم کے زریعے طلبہ کو تعلیمی امور سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعلیمی کلچرکے فروغ کے زریعے ملک  کی تعمیرو ترقی میں تعلیم کی اہمیت سے اجاگر کیا جائے گا۔اس مہم کے تحت ملک کی مختلف جامعات میں مقابلہ جات،سیمینارز اور کانفرنسز کے زریعے طلبہ تک رسائی حاصل کی جائے گی جبکہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی کلچر کوپروان چڑھانے کے لئے طلبہ تنظیوں کی مثبت  سرگرمیوں کو پروان چڑھانے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔اس مہم کے ملک بھر میں  بڑے پیمانے پر تعلیمی کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا اور ہونہا ر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ آگے چل کے ملکی ترقی کے لئے کارہائے نمایاں سر انجام دے سکیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس