Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام عالمی یوم اساتذہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا


لاہور 3   اکتوبر2017ء: غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام کل عالمی یوم اساتذہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں اور غزالی ٹرسٹ کے تمام سکولوں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا جن میں اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور طلباء کی جانب سے ان میںتحائف تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء و اساتذہ ، سول سوسائٹی اور مختلف طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شریک ہوں گے ۔ یو ایم ٹی لاہور میں بھی اس حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر طلباء میں بیسٹ ٹیچر کے حوالے سے ووٹنگ بھی کروائی جائے گی ، بعدازاں رائے شماری کے بعد 3 بہترین اساتذہ کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ دیہی علاقوں میں قائم ٹرسٹ کے تمام 700 سکولوں میں بھی اساتذہ کی تکریم کے حوالے سے تقاریب اور واکس منعقد ہوں گی جن میں طلبہ و طالبات اپنی تعلیم و تربیت میں کردار ادا کرنے پر نہ صرف اپنے سکولوں بلکہ دیگر قریبی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو بھی پھول اور تحائف دے کر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر جعفری کے مطابق ان تقریبات کا مقصد طلباء میں اساتذہ کی تکریم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس