Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

این اے 120کا الیکشن بادشاہت اور خاندانی سیاست کے خاتمے کی نوید ثابت ہو گا۔ ضیا ء الدین انصاری


لاہور11ستمبر2017ء:جماعت اسلامی این اے 120 کے نامزد امیدوارضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ این اے 120کا الیکشن بادشاہت اور خاندانی سیاست کے خاتمے کی نوید ثابت ہو گا۔ حکمران جماعت پچھلے 30سالوں سے حلقے کی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے اورشہر میں اپنے مفادات کی خاطر سڑکیں ، پل تو تعمیر کرتی آرہی ہے لیکن عوام کی فلاح و بہود کیلئے کوئی کام نہیں کیے عوام آج بھی صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ۔حلقہ این اے 120کی عوام اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایماندار اور نڈر قیادت کا ساتھ دیں جو عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 120کے علاقے میں مرکزی انتخابی دفتر لٹن روڈ پر انتخابی جلسے اور نسبت روڈ پر ڈور ٹو ڈورانتخابی مہم اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے این اے 120کی عوام 2013ء کی نسبت باشعور ہو چکی ہے اب لوگ کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدان کو مسترد کریں گے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں رہتے ہوئے بھی حلقے کی عوام کو بنیاد ی ضروریات سے محروم رکھا جس کی مثال حلقہ این اے 120 ہے ۔ لٹن روڈ پر انتخابی جلسے سے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پختون برداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پور اُترتے ہوئے انشاء اللہ پختون برداری کے مسائل اور حلقے کی محرومیوں کو دور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے این اے 120کامارکہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے اس لیے عوام اپنے ووٹ کی طاقت کا درست استعمال کرتے ہوئے آزمائے ہوئے سیاسی پنڈتوں سے جان چھڑوائیں جنہوں نے عوامی پیسہ لوٹ کر اپنی جیبیں بھری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوروں اور لیٹروں سے اقتدار چھین کر بے حیائو کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتے ہم دونوں کا مقابلہ کریں گے۔ عوام کی تقدیر صرف جماعت اسلامی قیادت ہی بدل سکتی ہے۔ انتخابی جلسے میں سابق صوبائی وزیر کے پی کے شیراز خان ،امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماء حافظ سلمان بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حافظ ساجد انور ، حاجی ریاض الحسن، احمد سلمان بلوچ ودیگر شریک تھے جنہوں نے پختون برادری کا جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دینے پرکا شکریہ ادا کیا ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس