Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمرانوں کی زراعت دشمن پالسیوں کی وجہ سے زراعت تباہ ہو چکی ہے۔چوہدری نثاراحمد


لاہور10ستمبر2017ء:کسان بورڈپاکستان کے صدر چوہدری نثار احمدایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا  کہ  شوگر ملوں نے گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے لوٹ رکھے ہیں۔ حکمرانوں کی زراعت دشمن پالسیوں کی وجہ سے زراعت تباہ ہو چکی ہے۔ کسانوں کو انکی زرعی اجناس کی مناسب قیمتیں نہیںمل رہی ہیں.سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران نے رشوت کا بازار گرم کرکے کسان کی کمر توڑ دی ہے.لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر کرپٹ مافیا اور ٹاوئٹ ازم کا راج ہے۔اس وقت  ملک کے ستر فی صدکسان ہی سب سے زیادہ کرپشن کا شکار ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ کرپٹ شوگر ملوں اور کرپٹ سرکاری افسران کا کڑا حتساب کیا جائے ۔ احتساب کی تحریک کو تیز تر کرنے کیلیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسان بورڈ پاکستان  کے ہزاروں ممبران گیارہ ستمبر کو سراج الحق کے لاہور سے اسلام آباد تک ہونے والے احتساب مارچ  میں بھرپور شرکت کریں گے کیونکہ اب یہ احتساب کی تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچنے والی ہے ۔ کسان بورڈ مطالبہ کرتا ہے کہ لٹیروں کی جائدادیں ضبط کرکے کسانوں کے واجبات دلائے جائیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ پورے صوبہ میں کسان بورڈ کی تنظیموں کو گیارہ ستمبر کے لونگ مارچ میں شرکت کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔صرف سراج الحق اورلیاقت بلوچ  ہی ایسے رہنما ہیں جو کسانوں کے ہمدرد ہیں ان رہنمائوں کی احتساب تحریک کی وجہ سے شوگرمل مافیا کا سرغنہ نواز شریف نا اہل ہوچکا ہے اور جلد ہی تمام لٹیرے بھی کٹہرے میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے اسلام تک جگہ جگہ لاکھوں کسان احتساب مارچ کا شاندار استقبال کریں گے ۔ انہوں نے سرکاری محکموں سے کہا کہ کہ وہ بھی کسانوں سے زیادتیاں بند کر دیں بصورت دیگر اپنے عبرت ناک انجام کیلیے تیار ہو جائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس