Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت سندھ کے تحت 10ہزار سے زائد خاندانوں میں گوشت تقسیم


حیدرآباد:   10ستمبر2017ء:الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت 10ہزار سے زائد خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا ۔ قربانی فی سبیل للہ پراجیکٹ کے تحت حیدرآباد ، تھرپارکر ، ٹھٹہ ، میرپور خاص، بدین ، نوابشاہ ، سکھر ، سانگھڑ ، خیرپور ، گھوٹکی سمیت سندھ بھر کی پسماندہ آبادیوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ۔ الخدمت کے رضاکارعید کے تینوں دن تقسیم کے اس عمل میں مصروف رہے ۔ قربانی پراجیکٹ 2017 کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈائیریکٹر کمیونٹی سروسز عبدالرحمان فُدا نے کہا کہ الخدمت خوشی غمی کے ہر موقع پر غریب اور بے سہارا انسانیت کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، مخیر اداروں اور افراد کے تعاون اور رضا کاروں کے منظم نیٹ ورک کی بدولت کام کے حجم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ الخدمت کے شعبے کمیونٹی سروسز کے تحت غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم ، سردی کے موسم میں گرم بستر کی تقسیم ، معذوروں میںوہیل چیئرز کی تقسیم ، یتیم اور بے سہارا بچیوں کی اجتماعی شادیاں غرض ہر وہ کام جس سے مجبور طبقے کو خوشی اور آسانی حاصل ہو کیا جاتا ہے 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس