Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسد اللہ بھٹو ، حافظ نعیم الرحمن و دیگر کی سانحہ ہاکس بے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت


کراچی ؍10ستمبر ( )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان ، سکریٹری ضلع محمد یوسف اور دیگر نے کراچی کے ساحل ہاکس بے پر گزشتہ روز سمند ر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن جانے والے 11افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے متاثرین خاندان سے دلی اظہار ہمدردی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 12افراد کا لقمہ اجل بن جانا انتہائی افسوس ناک ہے ،ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیئے اور اس کے جو بھی ذمہ داران ہوں ان سب کو سزا ملنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ صوبائی و بلدیاتی حکومت کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ شہری حکومت اور صوبائی حکومت دونوں ذمہ دار ہیں ، ان کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کی واقعات کی روک تھام کے لیے ساحلی علاقوں پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور لائف گارڈ تعینات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہر سال تفریحی مقام پر سانحے جھیلنے پڑتے ہیں اور سانحے کے بعد صرف زبانی گفتگو کی جاتی ہے لیکن کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبائی و بلدیاتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تفریحی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ اس طرح کے سانحات سے بچا جاسکے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس