Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

برما کے مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں بے گھر کرنے کا اقوام عالم نوٹس لے۔عطیہ نثار


کراچی(  )09ستمبر 2017    جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ہیں اور اپنی دعوتی وتنظیمی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں ہیں۔دریں اثناء انہوں نے برما کے روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی سخت مذمت اور اس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر کے خاموش تماشائی کردار ادا کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کا سختی سے نوٹس اور انہیں بے گھر وقتل عام کرنے کا اقوام عالم نوٹس لے۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ دنیا بھر میں قتل عام بھی مسلمانوں کا کیا جارہا ہے اور پھر دہشتگرد بھی مسلمانوں کو ٹھرایا جارہا ہے،مغرب کے لینے اور دینے کے پیمانے الگ الگ ہیں جس سے ان کے دہرے اور منافقانہ کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران ملی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوآئی سی کا اجلاس اور برما میں جاری ظلم وبربریت کے خاتمے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس