Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران جماعت اپنی جیت کو ممکن بنانے کیلئے سرکاری مشینری کو اپنے حق میں استعمال کر رہی ہے ۔ضیاء الدین انصاری


لاہور9ستمبر2017ء: جماعت اسلامی کے نامزدا میدوار ضیا ءالدین انصاری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت اپنی جیت کو ممکن بنانے کیلئے سرکاری مشینری کو اپنے حق میں استعمال کر رہی ہے ۔این اے 120 میں زیرو کارکردگی کی بنیاد پر شکست حکمران جماعت کا مقدر بن چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 120کے علاقہ گنگارام بلڈنگ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام نے اس سے پہلے تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما لیا ہے لیکن کسی پارٹی کے امیدوار نے این اے 120کی عوام کی محرومیوں اور ان کے مسائل کا مداوا نہیں کیا جبکہ حلقے سے جیتنے والے موجودہ حکمران جماعت کے نااہل وزیراعظم نواز شریف نے بھی عوام کو مایوسی اور محرمیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اس لیے اب عوام کو اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کیلئے صالح اور ایماندار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اللہ رب العزت نے آپ کی مدد سے حلقے کی خدمت کا موقع دیا تو میں حلقہ این اے 120کی عوام کیلئے صاف پانی کی فراہم سے لیکر کر تعمیروترقی کے کاموں تک تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاںصرف کرتے ہوئے حلقے کو مثالی بنانے کے ساتھ ساتھ ثابت کروں گااگر لیڈر شپ صالح اور ایماندارہو تو ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج میں ہیر پھر کرنے میں ن لیگ ایکسپرٹ ہو چکی ہے ۔ این اے 120کی عوام کے پاس لیٹروں اور بے حیاﺅں کا راستہ روکنے کا بہترین موقع موجود ہے امید ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور ملکی مفاد میں اپنے ووٹ کا حق دیانتدار قیادت کے پلڑے میں ڈالیں گے۔ این اے 120کا ضمنی الیکشن ملک میں مثبت تبدیلی

کی بنیاد ڈالے جس کے نتیجے میں ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار ہو گی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس