Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے دردناک قتل ِعام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ


لاہور7ستمبر2017ء:اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتما م لاہور پریس کلب کے باہر روہنگیا میں مسلمانوںکے قتل ِعام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لاہور بھر کے تعلیمی اداروں سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روہنگیا کی حکومت اور امن کے علم بردار عالمی اداروں کے خلاف نعرے درج تھے ۔ طلبہ کا اس موقع پر کہنا تھا روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے اس دردناک ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں کتوں کو اپنے سروں کا تاج بنانے والوں کو روہنگیا میں ہونے والا انسانی ظلم نظر نہیں آتا ۔امتِ مسلمہ یکجاں ہے اور کفار کیخلاف ڈٹ کے کھڑی ہے۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جبران بٹ کا کہنا تھا کہروہنگیا  میں قتل عام پر امن کے علم بردار عالمی ادارے گونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیں۔دنیا کو بتاناچاہتے ہیں کہ روہنگیا کے مسلمانوں کا خون بھی ’سرخ ہے۔ مظاہرے میں لاہور بھر سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا روہنگیا کے معاملے میںکردار شرمناک ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس