Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شکارپور میں برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی اوراقوام عالم کی بے حسی کے خلاف مظاہرہ


 شکارپور7ستمبر2017ء: جماعت اسلامی شکارپور کے تحت برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی اوراقوام عالم کی بے حسی کے خلاف مدرسہ فرقانیہ ھال سے لکھیدر گھنٹہ گھر تک صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ عزیز ومقامی امیرمولانا صدرالدین مہرکی قیادت میںاحتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جس می شریک مظاہرین نے مسلمانوں کے حق میں اوراقوام متحدہ کی بے حسی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ا س موقع پرجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ برما اور روہنگیا مسلمانوں کی حالات تمام تشویش ناک ہیں لاکھوں برمی مسلمان بی گھر ہوچکے ہیں ،انسانیت کا قتل عام جاری ہے عورتوں کی عزتوں کو لوٹا جارہا ہے جوانوں کو ذبح کیا جارہا ہے اورترکی کے سوادیگر اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ غفلت کی نیندہ میں ہیں۔ برمی مسلمانوں،خواتین وبچوں کی چیخیں عالم انسانیت کے مردہ ضمیرکو جنجھوڑرہی ہیںاس سب کچھ کے باوجوداقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔مسلمانوں کی قاتل کو نوبل انعام دیا جارہاہے۔جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی ، اقوام متحدہ اور اسلامی فوجی اتحاد برما میں قتل عام کو روکنے کے لیے اپنا کردار اور پاکستان برما کے سفیر کو ملک بدرکرے۔ مظاہرے سے امیر ضلع عبدالرحمٰن منگریو، مقامی صدرالدین مہر ،سید غلام مجتبیٰ شاھ ،وسیم احمد شیخ، عبدالسمیع بھٹی ،علی اصغر پھوڑ اور شاہد حسین شیخ نے بھی خطاب کیا۔#

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس