Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

برما کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی مارچ میں خواتین بھی بھرپور شرکت کریں گی۔ فرحانہ اورنگزیب


کراچی 06 ستمبر2017ء: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ظلم کی انتہا ہے ، سفاکی اور درندگی کی حد ہوگئی ہے ایسے میں اقوام متحدہ اور دنیا بھر کو جگانے کے لیے یکجہتی روہنگیا مارچ کیا جارہا ہے جس میں خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارچ کے انتظامات کے سلسلے میں خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بس میں جو کچھ ہے وہ ہم کریں گے ، جماعت اسلامی کے کارکنان برما کے لیے نہ صر ف آواز اٹھائیں بلکہ مالی امدا د جمع کریں تاکہ کسمپرسی کا شکار برمی باشندوں کے درد کو بانٹا جاسکے ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس