Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شعائراسلام کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔دردانہ صدیقی


کراچی29 اگست 2017ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے نجی فارم ہاوسز میں رقاصاوں کے رقص کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی نمائش پر مبنی ویڈیوز کی چند ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلائے جانے پر سخت ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قربانی جیسے مقدس اور اہم اسلامی فریضے کی اصل روح کو پامال کرنے کے لئے چند بے ضمیر عناصر اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ گزشتہ عید الاضحی پر بکروں کے ساتھ مویشی منڈی میں ماڈل لڑکیوں کی کیٹ واک پربھی عوام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا ،ہر سنجیدہ چیز کا مذاق بنانا خاص طور پر دینی شعائر کو تفریح کے نام پر مسخ کرنا اور مذہب کو کمرشلائز کرنا نہایت نا مناسب فعل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کےلئے قربانی کے مقدس جانوروں کی اس سطحی انداز میں فروخت اور نمائش کے ذمہ دار کون ہیں اس بات کا پتہ لگانا حکومت کا کام ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ مذہبی تہواروں کا مذاق بنانے اور انکی اہمیت کم کرنے کی ان کوششوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ مذہبی تہواروں کا مذاق بنانے کی اجازت میڈیا سمیت کسی کو نہیں ہونی چاہئیے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس