Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا پاکستانی مدر ٹریسہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی وفات پر اظہار افسوس


کراچی   10اگست2017 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پاکستانی مدر ٹریسہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے 1960 کے عشرے میں پاکستان میں جزام (کوڑہ) کے خاتمے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا جس کی بدولت 1996 میں پاکستان کو جزام سے پاک ملک قرار دیا گیاجس پر انہیں نوبل پرائز دیا جائے۔ انہوں نے آج ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کا جذبہ خدمت خلق بڑھانے میں جوانوں سے بھی زیادہ جوان تھا، کس نمود و نمائش یا عہدے کا محتاج بھی نہیں تھا یہ ہی وجہ ہے کہ جن مریضوں کو اپنے گھر والے ہاتھ لگانے سے ڈرتے تھے آپ نے انہیں سینے سے لگا کر ان کے درد کا درمان کیا۔ مرحومہ قابل فخر معالج اور قابل رشک پاکستانی تھیں جس پر پوری قوم کو ناز ہے ۔ ڈاکٹر روتھ ماؤ کی گراں قدر خدمات پر انہیں ہلال پاکستان ، ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ مرحومہ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی جس پر پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے۔ ان کی وفات سے قوم ایک عظیم معالج اور انسانیت کی مسیحا سے محروم ہوگئی ہے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پوری پاکستانی قوم ڈاکٹر روتھ فاؤ کی وفات پر غمزدہ ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس