Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اداروں کی آپس میں محاذ آرائی ملک وقوم کے لیے نقصان کا باعث ہے۔میاں مقصوداحمد


لاہور10 اگست 217ء: امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت پٹرولیم میں ایک ارب18کروڑروپے کی کرپشن کے انکشاف پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں ہر ادارہ کرپشن کی نذر ہوچکا ہے۔حکومت کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ملک میں کرپٹ عناصر اور کمیشن مافیاکوکوئی پوچھنے والا نہیں۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل 30روپے میں خریدکر عوام کو80روپے میں فروخت کرنا بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے۔واپڈا بجلی کی ترسیل کمپنیوں کے ذمہ 253ارب واجب الاداہیں جس کی وجہ سے ملک سے لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ممکن نہیں ہورہا۔موجودہ دور حکومت میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں۔حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کی بدولت آج بھی ملک میں شارٹ فال7ہزارمیگاواٹ سے بڑھ گیا ہے جس سے لاہور سمیت صوبے بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔ احتسابی ادارے محض خانہ پوری کررہے ہیں۔احتساب کاعمل نوازشریف کی نااہلی پر رکنانہیں چاہئے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔نائب کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت روزانہ 12ارب روپے کرپشن ہورہی ہے جوکہ ملک میں بدعنوانی،رشوت ستانی اورکرپشن کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے اوراپنے متعین دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔آپس کی محاذ آرائی ملک وقوم کے لیے نقصان کاباعث ہوگی۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اندرونی انتشار،افراتفری اور بے یقینی کی کیفیت سے نجات حاصل کرتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔حکومت کواپنی آئینی مدت پوری کرتے ہوئے عوامی فلاح وبہبودکے لیے کام کرناچاہئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس