Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران اپنے اقتدار کی جنگ میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور مسائل بھول چکے ہیں


لاہور10 اگست 2017ء:  امیر جماعت اسلامی لاہور وصدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران اپنے اقتدار کی جنگ میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور مسائل بھول چکے ہیں اورحکمرانوں کے پیرس میں اورنج لائن ٹرین کا مہنگا پروجیکٹ بن رہا ہے جبکہ عوام ہسپتالوں میں ادویات کیلئے ترس رہی ہے اور ینگ ڈاکٹرز اپنے حقوق کیلئے پنجاب بھر میں حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں گورننگ باڈی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم ایس ثریا عظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء،سیکرٹری گوننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال ڈاکٹرچوہدری افتخار ، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، محسن بشیر ، فیض احمد فیضی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غریب عوام کے ساتھ ناانصافیوں نے انہیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے ۔ پنجاب حکومت شہر میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بے دریغ عوامی پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہے جبکہ شہر کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے ہرچوتھا اور پانچواں شخص یرقان کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہو چکا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اکثر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے او پی ڈیزبند ہو نے کی وجہ سے متوسط طبقات کے لوگ جو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج و معالجہ نہیں کر واسکتے وہ ڈاکٹرز اور حکومت کی اس محاذ آرائی میں صحت کی سہولیات سے محروم ہیںجو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی زندگی کی ضروریات حکومت کی ذمہ داری ہوتی مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر وہ سب کچھ کر رہے ہیں جبکہ عوام کی پریشانیوں اور مسائل سے اُنہیں کوئی سرورکار نہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس