Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عوام تعلیم ، صحت ، پینے کا صاف پانی ،روزگارجیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ذکراللہ مجاہد


لاہور 6اگست 2017ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں دیانتدار قیادت سے ملک قرض لینے والا نہیں بلکہ قرض دینے والا ملک بن سکتا ہے ۔پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے بدقسمتی سے حکمرانوں نے بیرونی قرضوں کی معیشت پر انحصار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماءحافظ سلمان بٹ ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، سیاسی کمیٹی کے صدر ضیاءالدین انصاری ، ایڈووکیٹ ،نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی لاہور چوہدری محمود الاحد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، سابق ایم پی اے چوہدری محمد شوکت ، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، وائس چیئرمین یوسی 114چوہدری عبدالقیوم گجر ، خالد احمد بٹ ، وقار ندیم وڑائچ ، اقلیتوں کے انچارج ڈاکٹر ششماد ، سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص ، چوہدری منظور گجر و دیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار پربدعنوانوں اور قومی اداروں پر حکمرانوں کے مند پسند شخصیات اور کرپٹ افرادکا قبضہ ہے جبکہ ملک میں غریب اور متوسط طبقات کے لوگ تعلیم ، صحت ، پینے کا صاف پانی ،روزگارجیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا کرپشن کسی ایک فرد کے احتساب سے ختم نہیں ہو گی بلکہ ہر کرپٹ اور کریشن اسکینڈل میں ملوث افراد کے بے رحم احتساب سے ممکن ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس