Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

فالج کے عالمی دن پر الخدمت کے تحت مفت طبی کیمپ اور واک میں شرکا کو ڈاکٹروں کا مشورہ


حیدرآباد       22جولائی 2017ء: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت دماغ کے عالمی دن پر ”فالج دماغ کا دورہ ۔بچاﺅ کیجیے‘ علاج کیجیے۔“۔کی مناسبت سے الخدمت کے زیر انتظام مراکز صحت الخدمت اسپتال حیدر آباد، ٹنڈو الہیار،کندھکوٹ، ٹھٹہ، نوابشاہ، سکھر،ڈہرکی، خیر پور ، میر پور خاص،خیر پوراور شکار پورسمیت دیگر شہروں میں مفت اسکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا، جس میں بلڈ پریشر ، شوگر ، کولسٹرول جسم میں چربی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ۔ الخدمت کے شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف و دیگر زمے دارا ن اس دن کے حوالے واک کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا ہر سال ہزاروں انسان فالج کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جب کہ بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر سے ان زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں اورلوگ دماغ کے دورے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہیں مستند معالج سے علاج کرواکر معذوری سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس