Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف تمام مذاہب اور مسالک کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی


فیصل آباد20جولائی 2017ء: اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم محمدیاسراقبال کھارانےکہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے اقدام کے خلاف تمام مذاہب اور مسالک کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی، صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ اہل اسلام اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیںانہوںنے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی لگائی گئی ہے اورپچاس سال میں پہلی مرتبہ الاقصیٰ کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں لیکن عالم اسلام اور عالمی دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اور حکومت کو الاقصیٰ کے مسئلہ پر خاموشی ختم کر کے پاکستان کے اصولی موقف کو واضح طور پر بیان کرنا چاہیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ایک طرف مسلمانوں کے مقدسات کو نشانہ بنا رہی ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے، ملت اسلامیہ کے قائدین کو ان حالات پر غور و فکر کرنا ہو گا، انہوں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے اپیل کی کہ وہ الاقصیٰ کے مسئلہ پر فوری طورپر مسلم سربراہان کا اجلاس بلائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس