Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تبدیلی میں خواتین اور نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ دردانہ صدیقی


کراچی 19جولائی 2017ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ کامیابی و کامرانی کا نسخہ قرآن ہے،سیاسی تبدیلی میں خواتین اور نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے ۔دعوت کو بدرجہ اتم پہنچانا اوراپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے خواتین اور نوجوانوں کو قریب لانا ہوگا۔خواتین اور نوجوان باشعور ہوں گے تو حقیقی تبدیل آئے گی۔داعی کی ترجیحات بھی دعوت کی اہمیت کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں۔دعوت جتنا اہم ہوگی ویسے ہی ترجیحات طے ہوں گی۔ہمیں بحیثیت اچھا مسلمان،بحیثیت داعی دین اور بحیثیت اسلامی اجتماعیت کے فرد اپنی ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی کے پاس اللہ کی رضا کا عظیم ترین نصب العین ہے اس نصب العین کی طرف پیش قدمی اوراس کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہا ت انہوں نے ضلع غربی کے دورے پر نظم ضلع کے ساتھ مرکزی نظم کی نشست کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار، کراچی کی ناظمہ فرحانہ اور نگزیب اور دیگر بھی موجود تھیں۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ ووٹر سازی کے لیے پنے خاندان سے ابتداءکریں،مال کی مقدار اور تعداداہم نہیں اسکے پیچھے چھپے جذبے کا اخلاص اہم تر ہے،اللہ کی راہ میں جان و مال کی قربانی کے بغیر دنیا اور آخرت کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے،ذمہ داران اس راہ میں سب سے پہلے قربانی دینے والے ہوں تو پیچھے آنے والے خود آگے بڑھ کر قربانی دیں گے،ذمہ داران اس راہ میں سب سے پہلے قربانی دینے والے ہوں تو پیچھے آنے والے خود آگے بڑھ کر قربانی دیں گے۔نصب العین کے حصول کے لئے نبی کریم اور صحابہ کرام کی جانفشانی اور ایثار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ تعلق باللہ اور فکر آخرت کے ثمرات دنیا میں بھی حاصل ہوتے ہیں۔جماعت اسلامی اللہ کے نام پر قائم ہوئی اور ہماری تحریک رسول کی پیروی میں دعوت کے راستے پر گامزن ہے۔ہمارے لئے ہرقدم پر قرآن و سنت رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔نبی خود ایک زندہ تحریک تھے۔دعوت کی بنیاد،اسکے اصول ،اسکے راستے کی جدوجہد اور قربانیوں کے ساتھ دعوت کا ساتھ دینے والوں کے لئے انعامات کی تفصیل نبی کی سیرت سے ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اربوں انسان ہماری دعوت سے آگاہ ہوں کروڑوں افراد ہماری دعوت جان کرتائید کریں لاکھوں انسان ہماری پشت پر ہوں۔بیلٹ باکس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ جائز اور آئینی راستے سے تبدیلی آئے۔اور معاشرہ انتشار کا شکار نہ ہو۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس